چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی زمینی راستے کے ذریعے گلگت آمد

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی زمینی راستے کے ذریعے گلگت آمد

گلگت: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری گلگت پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے گلگت کے لیے زمینی راستہ طے کیا ہے۔

گلگت بلتستان انتخابات میں جیت پیپلز پارٹی کی ہوگی، بلاول

ہم نیوز کے مطابق گلگت پہنچنے پر چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جن راستوں پر عام افراد سفر کرتے ہیں میں نے بھی انہی راستوں پہ سفر کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ انہوں نے سفر کے لیے زمینی راستے کا انتخاب صرف اس لیے کیا تاکہ عام آدمی کے مسائل سے بذات خود آگاہ ہو سکیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز اسکردو میں کہا تھا کہ وہ گلگت بلتستان کے انتخابات کی خود نگرانی کریں گے۔

گلگت بلتستان کے الیکشن کی خود نگرانی کروں گا، بلاول بھٹو

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ پیپلزپارٹی نے اپنے دور میں کارکنوں کی جدوجہد سے گلگت بلتستان کو حقوق دیئے ہیں اور آئندہ بھی دیں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کہ ظالموں نے ہم سے ذوالفقارعلی بھٹو کو چھینا ہے لیکن میں ان قوتوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ کل بھی بھٹو زندہ تھا اور آج بھی بھٹو زندہ ہے۔

اسلام آباد میں بیٹھی حکومت چند مہینوں کی مہمان ہے، بلاول بھٹو

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ میں نے گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گانچھے اور کھر منگ کے عوام نے بتا دیا ہے کہ بھٹو زندہ ہے۔


متعلقہ خبریں