اپوزیشن کو رعایت نہیں ملے گی، وزیراعظم

پاکستانی دنیا میں سب سے زیادہ خیرات اور سب سے کم ٹیکس دیتے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ اپوزیشن کو کسی قسم کی رعایت نہیں ملے گی۔ انہوں ںے ہدایت کی ہے کہ قانون کی خلاف ورزی پر سختی سے نمٹا جائے۔

نواز شریف نے چند ہفتے پہلے سیاسی بھیک کے پیغام بھجوائے تھے، اسد عمر

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات اپنی زیرصدارت منعقدہ اہم اجلا س میں کہی جس میں وفاقی وزرا اور پارٹی قائدین نے شرکت کی۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

این آر او لینے کے لئے بلیک میل کیا جارہاہے، وزیراعظم عمران خان

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں واضح ہدایات دیں کہ قانون کی عملداری یقینی بنائی جائے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا اعلیٰ سطحی اجلاس میں کہنا تھا کہ حکومت کسی بھی قسم کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی۔

ہم نیوز کے مطابق اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اپوزیشن کے اداروں کے خلاف بیانیے پر بھرپور جواب دیا جائے گا۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طلبی کے اشتہارات اخبارات میں شائع

ذرائع کا اجلاس کے حوالے سے کہنا ہے کہ فیصلہ کیا گیا کہ نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں