مردان: لکھ پتی بھکاری کو سرکاری تحویل میں لے لیا گیا


مردان: خیبرپختونخواحکومت نے لکھ پتی بھکاری کو سرکاری تحویل میں لے لیا ہے۔

اسلام آباد: بھکاریوں کے سرپرست8پولیس اہلکار گرفتار

ہم نیوز کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا گیا تو محکمہ سوشل ویلفیئر نے ایک ایسے بھکاری کو تحویل میں لیا جس کے پاس سے ایک لاکھ 9 ہزار روپے برآمد ہوئے ہیں۔

صوبائی محکمہ سوشل ویلفیئر کے ذمہ داران کے مطابق پیشہ ور بھکاری نے ایک لاکھ روپے اپنی چپل میں چھپائے ہوئے تھے۔

لاہور: بھکاری نے ’بھیک‘ میں اضافے کے لیے قبر کھود کر نعش چرالی

میڈیا رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کی سریاب روڈ پر جب ایک بھکاری موٹرسائیکل کی ٹکر سے زخمی ہوا اور اسے طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچایا گیا تو وہاں اس کی جیب سے 85 ہزار روپے کی رقم برآمد ہوئی۔

سول اسپتال کوئٹہ میں زیر علاج بھکاری کی جیب سے برآمد ہونے والی رقم پولیس نے اپنی تحویل میں لے لی ہے تاکہ ہوش میں آنے پر اسے اس کی رقم لوٹائی جا سکے۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم پر بھکاری مافیا کا حملہ

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھکاری کی جیب سے برآمد ہونے والی رقم نوٹوں اور سکوں کی شکل میں ہے۔


متعلقہ خبریں