قومی رابطہ کمیٹی اجلاس: کورونا کیسز میں اضافہ، عوامی اجتماعات پر پابندی کی تجویز

حکومت غریب افراد کو راشن فراہم کرے گی، وزیر اعظم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کے اجلاس میں تجویز دی گئی ہے کہ کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے لہذا عوامی اجتماعات پر پابندی لگائی جائے۔

قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ملک میں کورونا کی صورتحال، وبا کے پھیلاؤ کی شرح اور عالمی سطح پر کورونا وائرس کے کیسز کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ دوسری لہر کے نتیجے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنےمیں آیا ہے، 6 ہفتوں میں سامنے آنے والے اعدادوشمار کے مطابق کورونا کا مرض دوبارہ سر اٹھا رہا ہے۔

کورونا کے باجود ہماری معیشت کیلئے مزید خوشخبری آ گئی، وزیر اعظم

اجلاس میں بتایا گیا کہ اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں کورونا سے متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاوَن کیا جا رہا ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ حکومتی حکمت عملی سے پاکستان میں وبا کا پھیلاوَ اور نقصان دیگر ملکوں کے مقابلے میں کم ہوا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ  سرد موسم میں کورونا کے پھیلاؤ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتیں ابھی سے حفاظتی اقدامات پر عمل یقینی بنائیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اجلاس کا مقصد قوم کو دوسری لہراور مزید نقصانات سے بچانے کے لیے بروقت فیصلہ سازی ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ حفاظتی اقدامات اورماسک کےاستعمال کو ہرصورت یقینی بنایا جائے۔


متعلقہ خبریں