کورونا وائرس: دنیا بھر میں 3 کروڑ 57 لاکھ سے زائد افراد متاثر

فوٹو: فائل


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب  دنیا میں 10 لاکھ 46 ہزار 549 افراد ہلاک اور 3 کروڑ 57 لاکھ 36 ہزار 293 متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 2 کروڑ 68 لاکھ 94 ہزار 825 ہوگئی ہے اور 77 لاکھ 94 ہزار 919 ایکٹیو کیسزہیں۔

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ 15 ہزار 39 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور 76 لاکھ 79 ہزار 908 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں66 لاکھ 85 ہزار افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ایک لاکھ 3 ہزار 600 اموات ہوئی ہیں۔

برازیل کورونا سے متاثرہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں 49 لاکھ 40 ہزار499 افراد متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 46 ہزار773 اموات ہوئی ہیں۔

روس میں 12 لاکھ 37 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 663 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا سے مت ڈریں اور نہ اپنی زندگی پر حاوی ہونے دیں، صدر ٹرمپ

کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں 26 ہزار844 اموات ہوئی ہیں جبکہ 8 لاکھ 62 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پیرو میں بھی 8 لاکھ 29 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 32 ہزار834 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اسپین میں 8 لاکھ 52 ہزارسے زائد افراد متاثر ہیں اور 32 ہزار225 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا سے پہلی ہلاکت 11 جنوری2020 میں چین میں رپورٹ ہوئی۔ 9 اپریل کو کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ ہوگئی تھی۔ کورونا سے پہلی ایک لاکھ اموات ابتدائی89 روز میں رپورٹ ہوئیں۔

رواں سال 24 اپریل کو کورونا سے اموات کی تعداد2 لاکھ تک پہنچ گئی تھی اورایک سے2 لاکھ اموات کیلئے صرف 15دن کا وقت لگا۔ 13مئی تک دنیا بھر میں 3 لاکھ اموات رجسٹرڈ ہوئیں اور 2سے3لاکھ اموات تک پہنچنے میں 19دن لگے۔


متعلقہ خبریں