سیکیورٹی فورسز کاشمالی وزیرستان میں آپریشن، دو دہشت گرد ہلاک


شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی بڑی کارروائی ناکام بنا دی۔ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں آپریشن کر کے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی: قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اراکین کا دورہ شمالی وزیرستان

ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میں خفیہ معلومات کی بنا پرکیے جانے والے آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے جب کہ ایک دہشت گرد گرفتار ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں سے ایک بارودی سرنگیں بنانے کا ماہر تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر 25 سے زائد حملوں میں ملوث تھے۔

میران شاہ گئے تو لگا، یہ اقبال اور قائد اعظم کا پاکستان ہے: امجد علی خان

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد مقامی افراد کے قتل اور بھتہ خوری میں بھی ملوث تھے۔


متعلقہ خبریں