حالات پوائنٹ آف نو ریٹرن کی طرف جا رہے ہیں، خواجہ سعد رفیق


لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حالات پوائنٹ آف نو ریٹرن کی طرف جا رہے ہیں۔

نواز شریف بھارت کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا موازنہ بانی ایم کیو ایم سے نہیں کیا جا سکتا ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے دعویٰ کیا کہ انتقامی پالیسی کے باعث ملک نیچے چلا گیا ہے اورحکومت نے کوئی کام نہیں کیا ہے۔

کوئی مجھے خاموش کرانے کی کوشش نہ کرے، نواز شریف

پی ایم ایل (ن) کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ابھی تک یہ سمجھ میں نہیں آیا ہے کہ حکومت کیسے کرنی ہے؟

گرفتاری کا کوئی خوف نہیں، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کی حکومت اور ان کے مینڈیٹ کو کسی بھی جماعت نے تسلیم نہیں کیا ہے۔


متعلقہ خبریں