شہباز شریف نے مشکلات کے باوجود پیغام دیا کہ قائد نواز شریف ہیں، مریم نواز

شہباز شریف نے مشکلات کے باوجود پیغام دیا کہ قائد نواز شریف ہیں، مریم نواز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ تمامتر مشکلات کے باوجود میاں شہباز شریف نے پیغام دیا ہے کہ ہمارے قائد نواز شریف ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا

ہم نیوز کے مطابق پی ایم ایل (ن) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ ووٹ کسی اور کے نام پر ڈالا جاتا ہے لیکن نکلتا کسی اور کے نام سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کٹھ پتلی نظام مزید کٹھ پتلیوں کو جنم دیتا ہے۔ انہوں نے پی ایم ایل (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کی گرفتاری کی شدید مذمت کی۔

ہم نیوز کے مطابق پی ایم ایل (ن) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں مریم نواز، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، محمد زبیر، آصف کرمانی اور راجہ فاروق حیدر سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

شہباز شریف کے ساتھ سلوک پر دکھی ہوں، نواز شریف

پی ایم ایل (ن) کی سی ای سی کے اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے قائد میاں نواز شریف نے کہا کہ شہباز شریف کے ساتھ ہونے والے سلوک پر دکھی ہوں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے دیانت داری سے قوم اور ملک کی خدمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو کچھ ہورہا ہے اس سے جذبے اور بڑھے ہیں۔

نواز، شہباز اور ہم سب ایک ہیں، قیادت نواز شریف کریں گے: مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق نواز شریف کا کہنا تھا کہ انشا اللہ جدوجہد مزید تیز کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ فخر ہے کہ ہمارے ساتھی جرات سے حالات کا مقابلہ کررہے ہیں۔


متعلقہ خبریں