صوبائی حیثیت گلگت بلتستان کے عوام کا مطالبہ ہے، علی امین


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبائی حیثیت گلگت بلتستان کےعوام کا مطالبہ ہے۔

اسلام آباد میں وزیراطلاعات ونشریات شبلی فراز کے ہمراہ پریا کنافرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ گلگت بلتستان میں 15 نومبر کو الیکشن ہوں گے۔الیکشن ریفارمز کے لیے اپوزیشن جماعتوں کو دعوت دی لیکن انہوں نے تعاون نہیں کیا۔

مزید پڑھیں: گلگت بلتستان کمیٹی بلاول کی تجویز پر ہی بنی، فواد چودھری

انہوں نے کہا کہ صوبائی حیثیت گلگت بلتستان کےعوام کا مطالبہ ہے۔ اس حوالےسے اعلیٰ سطح میٹنگ بھی ہوئی۔ مولانا فضل الرحمان نے کشمیر کا سودا کرنے کے الزامات لگائے۔ مولانا فضل الرحمان نے کشمیریوں کے نام  پر اربوں روپے کی کرپشن کی۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔ اپوزیشن گلگت بلتستان کے معاملے پرسیاست کررہی ہے۔ عمران خان کا وژن ہے جو علاقے پیچھے رہ گئے ہیں ان پر خصوصی توجہ دی جائے۔

علی امین نے کہا کہ گلگت بلتستان میں شفاف انتخابات ہوں گے۔ گلگت بلتستان کے لوگوں کوصحت اور تعلیم کی بہترین سہولیات دیں گے۔ گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے کام کررہے ہیں۔ دیامربھا شاڈیم پر کام شروع ہوچکا ہے جو اہم منصوبہ ہے۔ گلگت بلتستان اور کے پی کو ملانے والی سڑک کی منظوری بھی دی ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ گلگت بلتستان میں انتخابات ہونےجارہے ہیں۔ گلگت بلتستان سی پیک اوراقتصادی لحاظ سے اہم خطہ ہے۔ گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن کی حکومت تھی۔

شبلی فراز نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بھی مسلم لیگ ن کی حکومت ہے لیکن کبھی غیرمستحکم کرنے کی کوشش نہیں کی۔ ہم نے گلگت بلتستان میں کسی مہم جوئی کی کوشش نہیں کی۔


متعلقہ خبریں