کراچی: پولیس افسر کے قتل میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمات درج

فائل،فوٹو


کراچی: گزشتہ روز کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ایڈیشنل ایس ایچ او کو شہید کرنے والے وائٹ کرولا گینگ کے ملزمان کے خلاف تین مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمات تھانہ گلستان جوہر اور فیروز آباد میں درج کیے گئے ہیں۔۔

تھانہ گلستان جوہر میں پولیس کانسٹیبل فیاض کی مدعیت میں درج کئے گئے ہیں۔ مقدمہ میں انسداد دہشتگردی ایکٹ اور قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ فیروز آباد پولیس نے بھی کرولا گینگ کے خلاف ایک مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کی جانب سے ملزمان کی گاڑی سے ملنے  والے میگزین اور گولیوں پر علیحدہ مقدمے کا اندراج کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں مسلح کار سواروں سے  پولیس مقابلے میں ایڈیشنل ایس ایچ او  رحیم خان شہید ہوئے تھے۔

ہم نیوز کے مطابق سفید رنگ کی کار میں سوار ملزمان  اور  پولیس اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ  میں پولیس افسر شہید ہوئے تھے۔  شہید اہلکار تھانہ گلستان جوہر میں ایڈیشنل ایس ایچ او تعینات تھے۔

پولیس سے فائرنگ کے تبادلہ کے بعد ملزمان سفید رنگ کی گاڑی میں فرار ہوگئے تھے۔ پولیس  کے مطابق ملزمان زخمی حالت میں فرار ہوگئے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے مختلف جگہوں سے تین گاڑیاں چھینی تھیں۔ فرار ملزمان نے صفورا گوٹھ سے آکر گلستان جوہر می تیسری گاڑی چھینی تھی۔ فرار ہوتے ہوئے ملزموں نے نیلے رنگ کی تیسری گاڑی کو سعودآباد کے علاقے میں چھوڑا اور کر فرار ہو گئے تھے۔

خیال رہے کہ کراچی میں رواں ماہ دو جبکہ رواں سال اب تک  گیارہ پولیس افسر اور اہلکار  شہید ہوچکے ہیں۔

یاد رہے رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی پولیس نے ملزمان کی الیکٹرانک مانیٹرنگ کا فیصلہ  کیا تھا۔ اس حوالے سے کراچی پولیس نے ای ٹیگنگ سے متعلق تجاویز تیار کر لی تھیں۔

مزید پڑھیں: کراچی میں ایک اور مبینہ پولیس مقابلہ مشکوک ہو گیا

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ای ٹیگنگ کا مقصد ملزمان پر جدید طریقے سے نظر رکھنا ہے۔ الیکٹرانک چپ ملزمان اور خواتین ملزمان کو لگائی جائے گی۔

پولیس حکام کے مطابق منشیات فروش اور 6 ماہ تک سزا یافتہ ملزمان کو بھی چپ لگائی جاسکے گی۔ الیکٹرانک ٹریکنگ سے ملزمان کی نقل وحرکت پر نظررکھی جائےگی۔ ضمانت پر رہا ملزمان کو بھی الیکٹرانک ڈیوائس لگائی جائےگی۔ الیکٹرانک مانیٹرینگ سے ملزمان کی باربار گرفتاری سے بچا جاسکے گا۔


متعلقہ خبریں