نوازشریف نے لندن میں ہی جینے مرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، شیخ رشید


اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ لندن میں ہی جیے مریں گے۔

ہم نیوز کے پروگرام ’بڑی بات‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے اے پی سی میں بانی ایم کیوایم کی طرح خطاب کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے اپوزیشن کی سیاست پر بھی جھاڑو پھیر دیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ اگر جمہوریت کو نقصان ہوا تو 20 سال تک اس کا کوئی نام نہیں لے گا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور اپوزیشن رہنماوں کی ملاقات سے متعلق انہوں نے بتایا کہ  ’آرمی چیف نے اپوزیشن رہنماوں  سےملاقات میں کہا کہ۔سیاسی قیادت  تمام معاملات خود سنبھالے۔فوج کو جب جب ضرروت کے وقت بلایا گیا، ملک کی خدمت کے لیے آئیں گے۔‘

اپوزیشن اسمبلیوں سے مستعفیٰ ہونے پر اختلافات کا شکار رہی، اے پی سی کی اندرونی کہانی

شیخ رشید نے چند دن قبل ہونے والی اس اہم ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ’ آرمی چیف نے اپوزیشن رہنماوں سے کہا کہ نا تو فوج نے نیب کا چیئرمین تعینات کیا اور نا ہی الیکشن کمیشن کا چیئرمین بلکہ یہ تعیناتیاں اپوزیشن نے ہی اپنے دور میں کی۔‘


متعلقہ خبریں