اپریل تک تمام امریکیوں کے لیے کورونا ویکسین دستیاب ہوگی، ٹرمپ

امریکی ایوان نمائندگان: صدر ٹرمپ کے مواخذے کی قرار داد منظور

واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اپریل تک تمام امریکیوں کے لیے کافی مقدارمیں کورونا ویکسین دستیاب ہوگی۔

کورونا وائرس: دنیا میں9لاکھ50ہزار سے زائد اموات

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہرماہ لاکھوں کورونا ویکسین کی خوراکیں دستیاب ہو جائیں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ وفاقی ہیلتھ ریگولیٹرز کی منظوری کے بعد24 گھنٹے میں ویکسین کی تقسیم شروع کردی جائے گی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سیاسی حریف جوبائیڈن پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وہ بیوقوف شخص ہیں جو کورونا ویکسین پر سیاست کررہے ہیں۔

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کے خلاف بات کر کے جوبائیڈن لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

اکتوبر نومبر میں یورپ کورونا سے شدید متاثر ہوگا، ڈبلیو ایچ او کی وارننگ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس سے قبل بھی اکتوبر میں کورونا ویکسین کی منظوری دیے جانے کا امکان ظاہر کر چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں