موٹروے زیادتی کیس، ملزم عابد علی قتل سمیت متعدد جرائم میں ملوث رہا


فورٹ عباس: موٹروے زیادتی کیس کا ملزم عابد علی زیادتی، قتل، ڈکیتی اور مویشی چوری کی سنگین وارداتوں میں ملوث رہا۔

موٹروے زیادتی کیس میں پولیس نے ملزمان کی شناخت ظاہر کی تو ہم نیوز کی ٹیم مرکزی ملزم عابد علی کے گاؤں فورٹ عباس پہنچ گئی اور گاؤں کے مکینوں سے ملزم کے بارے میں تفصیلات حاصل کیں۔

گاؤں کے رہائشیوں نے بتایا کہ مرکزی ملزم عابد علی نے اہل علاقہ کی زندگی اجیرن بنا رکھی تھی وہ قتل، ڈکیتی، زیادتی اور مویشی چوری سمیت سنگین وارداتوں میں موث رہا ہے جبکہ پانچ سال قبل ملزم کو اس کے ساتھیوں سمیت علاقہ بدر کر دیا گیا تھا۔

علاقہ مکینوں نے ہم نیوز کو بتایا کہ ملزم نے زمین کے تنازعہ پر اپنے سگے ماموں کو قتل کر دیا تھا جبکہ ملزم عابد علی نے 2013 میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ماں اور بیٹی کو ساتھیوں کے ہمراہ زیادتی کا نشانہ بنایا تھا تاہم سیاسی اثر رسوخ کے بعد ملزم کا مقدمہ خارج کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: موٹروے زیادتی کیس: پولیس نے ملزمان شناخت ظاہرکر دی، گرفتاری کیلئے چھاپے جاری

ملزم کو سنگین وارداتوں کے باعث 2014 سے 2017 تک 8 مختلف مقدمات میں نامزد کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں