لاہور: جنوبی پنجاب میں ایڈیشنل آئی جی کاعہدہ خالی ہوگیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس منصب پہ تعیناتی کے لیے تین نام بھیجنے کی ہدایت کردی۔
شعیب دستگیر تبدیل، انعام غنی نئے آئی جی پنجاب تعینات
ہم نیوز کے مطابق ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب انعام غنی کو آئی پنجاب بنا دیا گیا ہے جس کی وجہ سے یہ منصب خالی ہوا ہے۔
ذمہ دار ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آئی جی پنجاب تعینات ہونے والے انعام غنی سے کہا ہے کہ چارج سنبھالنے کے بعد اس عہدے کے لیے انہیں تین افسران کے نام بھیجیں۔
حکومت پنجاب کی سفارش پر وفاقی حکومت نے انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس شعیب دستگیر کو تبدیل کردیا ہے۔ صوبے کے نئے آئی جی کے طور پر انعام غنی کی تعیناتی کی گئی ہے۔
لاہور: آئی جی پنجاب کی تعیناتی پر نیا تنازع
ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کی حیثیت سے فرائض سرانجام دینے والے انعام غنی ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب بھی تعینات رہ چکے ہیں۔
وفاقی حکومت نے نئے آئی جی پنجاب کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ وفاقی حکومت نے سابق آئی جی شعیب دستگیرکو سیکریٹری نارکوٹکس کنٹرول بورڈ لگا دیا ہے۔
پنجاب پولیس: دو سال کے عرصہ میں کتنے آئی جی تبدیل ہوئے؟
ذرائع کے مطابق مشاورت کے بغیر سی سی پی او لاہور کی تعیناتی پر انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس شعیب دستگیر صوبائی حکومت سے ناراض ہوئے تھے اور احتجاجا تین روز سے دفتر نہیں گئے تھے۔