وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی کی ملاقات


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، ورکنگ ریلیشن شپ اور فلاح عامہ کے منصوبوں  پر بات چیت ہوئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مسلم لیگ ق اتحادی ہے اور ہم مل کر عوامی خدمت کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اتحادی جماعت سے ورکنگ ریلیشن ہر آنےوالے روز مضبوط سے مضبوط ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بارش سے پیدا ہونیوالی صورتحال: عثمان بزدار خود میدان میں آ گئے

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حکومت کی 2 سالہ کارکردگی عوام کے سامنے ہے، سازشی عناصر صوبے کی ترقی کے مخالف ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اے پی سی کے نام سے نیا ڈرامہ بھی ناکام ہو گا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی عثمان بزدار کا ملاقات میں کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کے سفر میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام کوریلیف کی فراہمی کیلئے مل کر کام کرتے رہیں گے۔

قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور اسپیکر پنجاب اسملی پرویز الٰہی نے مل کر پنجاب کےعوام کی خدمت کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسے اسپیکر صوبائی اسمبلی پرویز الہٰی نے ملاقات کی جس میں  باہمی دلچسپی کےامور، سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ورکنگ ریلیشن کے معاملات پر بھی بات چیت ہوئی۔

عثمان بزدار اور پرویز الہٰی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عوامی خدمت کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اکھٹے تھے، ہیں اوررہیں گے، عوام کو ریلیف دینے کے مشن میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عثمان بزدار شو بازی کی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں، ترجمان پنجاب حکومت

عثمان بزدار نے اس موقع پر مزید کہا کہ اپوزیشن نے کورونا سمیت ہر نازک موقع پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں مایوسی کاشکار ہیں۔

انہوں نے ایوان کی کارروائی احسن اندازمیں چلانے پر اسپیکر کی پارلیمانی خدمات کی تعریف بھی کی۔


متعلقہ خبریں