حکومت سندھ کو پیسے نہیں دے سکتے تھے کیونکہ اعتماد نہیں ،شبلی فراز

وزیراعظم کا خط مسلمانوں کےجذبات کی ترجمانی ہے، شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما پیشی کے بعد شیربن جاتےہیں۔

کراچی پیکج: اسد عمر کی وفاقی وزارتوں کو کام شروع کرنے کی ہدایت

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے رہنماعوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کیمرے لگنے چاہئیں تو میں اس سے اتفاق کرتا ہوں۔ انہوں ںے کہا کہ شاہد خاقان عباسی سوالات کے جوابات دیں۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فرازنے کہا کہ حکومت سندھ کو براہ راست پیسے نہیں دے سکتے تھے کیونکہ اعتماد نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ بارشوں میں صوبائی حکومت کی کارکردگی کا پول کھل گیا ہے۔

عوام موجودہ حکومت کو گھر بھیجنا چاہتی ہے، شاہد خاقان عباسی

وفاقی وزیر نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹ بولنا ن لیگ کا وطیرہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے پارلیمنٹ سے جھوٹ بولا تھا جب کہ شاہد خاقان عباسی کے کارنامے روز سنتے رہتے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم نے نیک نیتی سے کراچی پیکج کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جو پیسے دیے جائیں وہ کراچی کے عوام پر لگیں۔

انہوں نے واضح طورپر کہا کہ حکومت سندھ کو براہ راست پیسے نہیں دے سکتے تھے کیونکہ اعتماد نہیں ہے۔ انہوں نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بارشوں میں سندھ  حکومت کی کارکردگی کا پول کھل گیا۔

پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر نے الزام عائد کیا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی پیکج پر کنفیوژن پیدا کی۔ انہوں نے کراچی کو ملک کا معاشی حب قرار دیتے ہوئے کہا کہ کچھ منصوبے ایک اور کچھ  دو سال میں مکمل ہوں گے۔

کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے وفاق نے حکمت عملی تیار کرلی، شبلی فراز

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ کراچی پیکج میں وفاق کاحصہ 736 ارب روپے ہے۔ انہوں ںے سپریم کورٹ آف پاکستان سے استدعا کی کہ وہ بحریہ ٹاؤن فنڈ سے 125 ارب کی اجازت دے۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹرشبلی فراز نے کہا کہ پوری کوشش ہے کہ تمام کام اتفاق رائے سے ہو۔ ان کا واضح طور پر کہنا تھا کہ کراچی کے تمام منصوبے تین سال میں مکمل ہو جائیں گے۔

کراچی ٹرانسفارمیشن پلان: اراکین اسمبلی نے وفاقی وزرا کو تجاویز دیدیں

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ کے فور پر 46 ارب خرچ ہوں گے جب کہ گرین لائن بی آرٹی پر پانچ ارب خرچ ہوں گے۔


متعلقہ خبریں