ترقیاتی پیکج کراچی والوں پر احسان نہیں، امین الحق

ameen ul haq

کراچی: وفاقی وزیر امین الحق نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کا یہی موقف ہے کہ ترقیاتی پیکج کراچی والوں پر احسان نہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کو اس کا حق دیا جا رہا ہے، یہ شہر پاکستان کا معاشی حب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو کراچی میں مردم شماری سے متعلق تحفظات سے آگاہ کیا ہے، ہماری خواہش ہے کہ کراچی میں صحیح مردم شماری کی جائے۔

کراچی کا پیسہ کراچی پر ہی خرچ ہونا چاہیے، وفاقی وزیر امین الحق

رہنما ایم کیو ایم امین الحق نے کہا کہ کراچی ترقیاتی پیکج کےآئندہ 3 سال میں نتائج سامنے آئیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری خواہش ہے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں تبدیلی کی جائے،میئر ناکام ہونے کا مطلب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی ناکامی ہے۔


متعلقہ خبریں