قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ انگلینڈ کے خلاف ٹی20 فارمیٹ کی اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔
محمد حفیظ نے تیسرے ٹی20 میں دھواں دھار چھیاسی رنز کی اننگز کھیلی۔ انہوں نے اپنے کیرئیر کی بیسٹ اننگز میں چھ چھکے اور چار چوکے لگائے۔
انگلینڈ کیخلاف ٹی20 سیریز کے آخری میچ میں انہوں نے کیرئیر کے بہترین چھیاسی اسکور بنائے۔ محمد حفیظ کو مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی گئی آخری ٹی20 سیریز میں محمد حفیظ نے ٹی20 کرکٹ میں 2000 رنز اور 50 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کی آف سپن بولنگ بھی ایک طویل عرصے سے پاکستانی ٹیم کے لیے بہت مؤثر اور کارآمد رہی ہے۔
محمد حفیظ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں تاکہ ایک روزہ اور ٹی20 فارمیٹ میں کارکردگی بہتر بنائی جا سکے۔ انہوں نے اپنے پندرہ سالہ کیریئر میں 55 ٹیسٹ میچز کھیلے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں محمد حفیظ نے 10 سنچریاں اور 20 نصف سنچریاں بھی سکور کی ہیں اور اپنی آف سپن بولنگ سے 53 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ وہ پی ایس ایل2019 میں لاہور قلندرز کی کپتانی بھی کر چکے ہیں۔