اسلام آباد: وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نواز شریف کو حکومتی اقدامات کا انتظار کیے بغیر واپس آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ لندن سے آنے والی خبروں کے مطابق نواز شریف کی طبیعت بہتر ہے۔
حالات کا جائزہ لینے کے لیے خود کراچی جاؤں گا، وزیراعظم
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ کراچی میں ریکارڈ بارشیں ہوئی ہیں جس کی وجہ سے شہر کے حالات تشویشناک ہیں، وہاں شہری شدید پریشان ہیں، کاروبار متاثر ہو گیا ہے اورمریض اسپتال جانے کے لیے بھی پریشان ہیں۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کراچی میں حالات سے نمٹنے کے لیے وفاقی، صوبائی اور مقامی حکومتوں کو مل کر اقدامات کرنا ہوں گے۔
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ سب مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں نکاسی آب کا نظام بوسیدہ ہو چکا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کراچی میں صرف کچی آبادیاں ہی نہیں بلکہ پوش علاقے بھی ڈوب گئے ہیں۔
وفاق کیساتھ مل کر شہریوں کے نقصانات کا ازالہ کریں گے، وزیر اعلیٰ سندھ
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کراچی والوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے خصوصی کرم کی وجہ سے پاکستان میں حالات بہتر رہے ہیں اور کورونا وائرس کے کیسز میں کمی آئی ہے۔
انہوں نے اس ضمن میں مثال دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جب کہ ملک بھر میں اس حوالے سے حالات تقریباً معمول پر آچکے ہیں۔
میئر کراچی نے شہر کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ کردیا
ہم نیوز کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے عوام الناس سے اپیل کی کہ نویں محرم الحرام اور یوم عاشور کو کورونا ایس او پیز پر لازمی عمل درآمد کریں۔