کراچی کے عوام کو مشکل حالات میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم

پاکستان اور چین کے درمیان رشتہ: آل ویدر اسٹریٹجک کو آپریٹو پارٹنر شپ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مشکل حالات میں کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کل صوبے میں چھٹی کا اعلان کردیا

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ بارش سے سندھ کے عوام کو بالعموم اور کراچی کے لوگوں کو بالخصوص جو تکالیف ہو رہی ہیں اس کا بھرپور اداراک ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گورنر سندھ اور چیئرمین این ڈی ایم اے سے رابطے میں ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ کراچی میں ریلیف اور ریسکیو آپریشن کو خود مانیٹر کررہا ہوں۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیلاب میں پھنسے ہوئے افراد کی مدد کے لیے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ہدایات دیدی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ متاثرین کو خوراک اور طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت بھی دی گئی ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ سیلاب سے مستقل بچاؤ کے لیے جلد ایک منصوبے  کا اعلان کریں گے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پینے کے پانی کی فراہمی اور سیوریج سسٹم کے لیے جامع منصوبہ شروع کریں گے۔


متعلقہ خبریں