پاکستان ہاکی فیڈریشن کا آئین تبدیل کرنے کا فیصلہ

جس کو اعتماد نہیں کھل کر سامنے آئے

اسلام آباد: پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کی بہتری کے لیے حکومت نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کا آئین تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کا آئین پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرزپربنایا جائے گا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا اگست میں ہاکی فائیو لیگ کرانے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق اس بات کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدراورسیکریٹری سے ہونے والی ملاقات میں کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کو سیکریٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ نے فیڈریشن کے امور پر بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی انتظامیہ پرمکمل اعتماد کا اظہارکیا۔

کورونا کےباعث جونیئر ہاکی ایشیا کپ2020ملتوی

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم نے بریفنگ کے بعد ہدایت دی کہ فیڈریشن کا انتظامی ڈھانچہ فوری طور پر پی سی بی کی طرزپر بنایا جائے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پی ایچ ایف حکام کو ہدایت کی کہ پی ایس ایل کی طرز پرہاکی لیگ کرانے کا اہتمام کیا جائے۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو چاروں صوبوں میں ایلیٹ ہاکی اکیڈیمیز قائم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ ہم نیوز کے مطابق انہوں نے ہدایت کی کہ صوبائی حکومتیں پی ایچ ایف کے ساتھ مل کر اکیڈیمیزکا قیام عمل میں لائیں۔

قومی کھیل کے فروغ کیلیے تمام ممکنہ اقدامات کرینگے، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہاکی کے کھیل میں بہتری کے لیےتمام وسائل بروئے کارلائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی کھیل کوبحال کر کے ماضی کا عروج واپس لایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں