کراچی: جنرل باجوہ کی فوج کو ریلیف آپریشن شروع کرنے کی ہدایت

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل باجوہ کا چین کے سفیر کو الوداعی عشائیہ

اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی کور کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

کراچی میں موسلا دھار بارش، شہر ڈوب گیا، کئی شاہراہیں بند

ہم نیوز کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت کی ہے کہ فوجی جوان فوری طور پرسیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پہنچیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کچھ دیر قبل کہا تھا کہ کراچی شہر کے مختلف حصے بارشوں سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی کےعلاوہ کیرتھرکی پہاڑیوں پربھی موسلادھاربارش ہوئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تیزبارشوں سے لتھ اور تھڈو ڈیم میں گنجائش سے زیادہ پانی آگیا۔

کراچی کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، شاہد آفریدی

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لتھ ڈیم سے آنے والا سیلابی ریلا ناردرن بائی پاس سے جا ٹکرایا۔


متعلقہ خبریں