شیخ رشید سے سعودی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال


اسلام آباد: وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید سے سعودی سفیر نواف سعید احمد المالکی نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر ریلوے نے سعودی سفیر کی وزارت ریلوے آمد پر انہیں گلدستہ پیش کیا۔ سعودی سفیر نے خیر مقدم پرشکریہ ادا کیا اور شیخ رشید  کی صحت سے متعلق پوچھا۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات انتہائی دیرینہ ہیں۔

فواد چودھری کی سعودی سفیر سے ملاقات، باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات اسلامی بھائی چارے اور محبت پر مبنی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب نے بین الاقوامی امور پر ہمیشہ ایک دوسرے کے موقف کی حمایت کی ہے۔

یاد رہے کہ 20 اگست کو وفاقی وزیر فواد چودھری نے بھی سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کی تھی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر فوادچودھری نے کہا تھا کہ حرمین شریفین کا تقدس ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔ خادمین حرمین شریفین کا احترام ہر مسلمان پر لازم ہے۔

وفاقی وزیر فواد چودھری نے وزارت سائنس وٹیکنالوجی میں منصوبوں سے متعلق سعودی سفیر کو آگاہ کیا اور سعودی کمپنیز کا زراعت کے شعبہ میں تعاون اور سرمایہ کاری پر زور دیا۔

سعودی سفیر نے فواد چودھری کی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں اصلاحات لانے کی کاوشوں کی تعریف کی اور پاکستان کے ہر شعبے میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔


متعلقہ خبریں