پاکستان آئندہ 10سال میں 70 فیصد بجلی ملکی توانائی ذرائع سے پیدا کرے گا

تحریک انصاف نے عمر ایوب کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کردیا

اسلام آباد: وزیرِ توانائی عمر ایوب نے کہا کہ پاکستان آئندہ 10سال میں 70 فی صد بجلی ملکی توانائی ذرائع سے پیدا کرے گا۔

ترکی کے سفیر سے ملاقات کے دوران وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ 2030 تک انرجی مکس میں قابل تجدید توانائی کا 30 فیصد اضافہ ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ’لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا سہرا عمر ایوب کے سر‘

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور توانائی کے شعبے میں پاک ترکی باہمی تعاون کو فروغ دینے پر بھی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر ترک سفیر کا کہنا تھا کہ ترکی اور پاکستان کے مابین توانائی کے شعبے میں تعاون و شراکت جاری رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

وزیر توانائی عمر ایوب کا ترک سفیر سےملاقات کےدوران کہنا تھا کہ نئی توانائی پالیسی سے ملک میں شمسی و ونڈ توانائی کی پیداواری شرح میں اضافہ ہو گا۔

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات ملکی معیشت کے استحکام کیلئےضروری ہیں۔

توانائی کے شعبے میں جاری اصلاحات سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ توانائی شعبے میں انتظامی خامیوں، کرپشن اور دیگرمسائل کا بوجھ عوام کوبرداشت کرناپڑتاہے۔

یہ بھی پڑھیں: توانائی کے شعبے میں اصلاحات ملکی معیشت کے استحکام کیلئے ضروری ہیں، وزیراعظم

عمران خان نے ہدایت کی کہ اصلاحاتی عمل پرمقررہ ٹائم لائنز کے ساتھ عملدرآمد کیلئےایکشن پلان مرتب کیاجائے۔ بجلی اورگیس کےشعبےمیں صارفین کیلئےمسائل پیداکرنے والوں کیخلاف کارروائی یقینی بنائی جائے۔

اجلاس میں وزیراعظم کو توانائی کے شعبےمیں جاری اصلاحاتی عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وزیر توانائی عمرایوب، وزیر منصوبہ بندی اسدعمر،معاونین خصوصی ندیم بابراورشہزادقاسم ودیگرحکام نے شرکت کی۔


متعلقہ خبریں