وزیر خارجہ کا دورہ چین مکمل، وطن واپس پہنچ گئے

وزیر خارجہ کا دورہ چین مکمل، وطن واپسی کے لیے روانہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی چین کے دو روزہ دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

چینی صدر نے سی پیک کو بی آر آئی کا اہم منصوبہ قرار دیدیا

ہم نیوز کے مطابق پاک چین اسٹریٹجک مذاکرات کے دوسرے دور کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے اپنے چینی ہم منصب وانگ ژی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مختصر دورے کے دوران چینی و پاکستانی ذرائع ابلاغ کے ساتھ بات چیت بھی کی۔

پاکستان اور چین، چیلنجز سے نمٹنے کیلیے متفقہ لائحہ عمل اپنانے پر متفق

ہم نیوز کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو دورے کے اختتام پر چین میں پاکستانی سفیر معین الحق اور چین کی وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے رخصت کیا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی چین میں قیام کے دوران اپنے چینی ہم منصب وانگ ژی سے تفصیلی ملاقات ہوئی ہے۔

پاک چین مشترکہ اعلامیے پر بھارتی وزارت خارجہ کے بیانات مسترد

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، اقتصادی و علاقائی تعاون اور پاک چین اقتصادی راہداری پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں