ایل او سی: بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، خاتون زخمی

ایل او سی: بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ، خاتون زخمی

اسلام آباد: بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں خاتون زخمی ہو گئی ہیں۔

ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ: خاتون زخمی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایل اوسی کے سیکٹرسبزکوٹ پربلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے 70 سالہ ضعیف العمر خاتون زخمی ہوئی ہیں۔ زخمی خاتون کو علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، 18 سالہ لڑکی شہید، 6 شہری زخمی

ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاک فوج نے ایل او سی پر کی جانے والی بلا اشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب دیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں