گوجرانوالہ: خواجہ سرا کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر خواجہ سراؤں کا احتجاج

گوجرانوالہ: خواجہ سرا کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر خواجہ سراؤں کا احتجاج

فوٹو: فائل


گوجرانوالہ: کامونکی میں خواجہ سرا عثمان پیا کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر گوجرانوالہ میں خواجہ سراوں نے احتجاج کیا اور ٹریفک بند کر دی۔

خواجہ سراؤں نے جی ٹی روڈ پر احتجاجی ریلی نکالی جس میں خواجہ سراؤں نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر انصاف دو انصاف دو کے نعرے درج تھے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختون خوا:چھ سال کے دوران 13خواجہ سرا قتل

عثمان پیا کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر کیے گئے احتجاج کے دوران خواجہ سراوں نے جی ٹی روڈ پر لیٹ کر سینہ کوبی کرتے ہوئے ٹریفک کو بند کردیا۔

خواجہ سراوں کے احتجاج کے باعث جی ٹی روڈ پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کامونکی میں عثمان پیا نامی خواجہ سراء کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختون خوا:چھ سال کے دوران 13خواجہ سرا قتل

دوسری جانب کچھ عرصہ قبل راولپنڈی پولیس نے خواجہ سراؤں کے مسائل حل کرنے کے لیے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے تاریخ میں پہلی بار خواجہ سراؤں کے لیے الگ ڈیسک قائم کیا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کے تناظر میں ریم شریف نامی خواجہ سرا کی بطور سہولت کار خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔

ذرائع ہم نیوز کے مطابق ریم شریف کو راولپنڈی کے ویمن پولیس اسٹیشن میں کام کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سائٹ انجئینر خواجہ سرا کے تعلیمی اخراجات بیت المال اٹھائے گا

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ خواجہ سراؤں کے لیے مختص ڈیسک ان کے مسائل حل کرنے میں معاون ثابت ہوگا اور پنجاب بھر میں خواجہ سراؤں کو بطور سہولت کار رکھا جائے گا۔


متعلقہ خبریں