ماضی کی حکومتوں نے باتیں بنائیں، ہم نیا لاہور بنا رہے ہیں۔ عثمان بزدار

ماضی کی حکومتوں نے باتیں بنائیں، ہم نیا لاہور بنا رہے ہیں۔ عثمان بزدار

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے باتیں بنائیں، ہم نیا لاہور بنا رہے ہیں۔

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات راوی ریورفرنٹ اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین راشد عزیز سے ملاقات کے دوران کہی۔

چیئرمین اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی راشد عزیز نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کومنصوبے سے متعلق امور پر بریفنگ دی۔

شراب لائسنس کے معاملے پر کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا،وزیراعلیٰ پنجاب

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کو چیئرمین اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے منصوبے کے امور پر ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدارکو راوی ریورفرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی ابتدائی تیاریوں سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے اس موقع پر کہا کہ راوی ریورفرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ گیم چینجر ہے۔انہوں نے کہا کہ راوی ریورفرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ سے معاشی انقلاب آئے گا۔

اراکین اسمبلی کے جائز کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پراجیکٹ ماحولیاتی توازن کو بہتر کرنے میں معاون و مددگار ثابت ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں نے باتیں بنائیں لیکن ہم نیا لاہور بنا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں