ن لیگ بھرپور اپوزیشن کریگی، نواز شریف کی فضل الرحمان کو یقین دہانی

ن لیگ بھرپور اپوزیشن کریگی، نواز شریف کی فضل الرحمان کو یقین دہانی

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف اور امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کے درمیان موجودہ حکومت کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانے پراتفاق ہو گیا ہے۔

ملک بچانا ہے تو ان حکمرانوں کو نکالنا ہو گا،مولانا فضل الرحمان

ہم نیوز کو اس ضمن انتہائی ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ن لیگ بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک بات چیت کرتے ہوئے ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے کہا کہ حکومت کے ساتھ بیٹھنا ہمارے مؤقف کی نفی ہے۔

انہوں نے امیر جے یو آئی (ف) سے کہا کہ آئندہ شکایت کا موقع نہیں ملے گا۔ انہوں نے واضح طورپر کہا کہ مشترکہ حکمت عملی طے کریں گے۔

آج ریاستی اور حکومتی جبر کا مقابلہ کیا، مریم نواز

ذرائع کے مطابق ن لیگ کے قائد نے تجویز پیش کی کہ رہبر کمیٹی کا اجلاس جلد بلایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ رہبر کمیٹی کے اجلاس میں مشترکہ حکمت عملی اور متفقہ مؤقف طے کیا جائے۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ دوران بات چیت میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ میری بیماری اوردورہونے کی وجہ سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کو اپنے قریب سمجھتاہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ دو بڑی جماعتوں کو مقدمات کے ذریعے ڈرایا دھمکایا جارہا ہے۔

نوازشریف کا مریم نواز کو فون، زخمی کارکنوں کی عیادت کرنے کی ہدایت

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کو مشورہ دیا کہ نیب کی پیشیاں نہ بھگتیں اور پیشی سے انکار کرتے ہوئے جیل بھرو تحریک شروع کی جائے۔


متعلقہ خبریں