افغانستان: سیکورٹی فورسز سے جھڑپوں میں 23 طالبان ہلاک


کابل: افغانستان کے تین صوبوں میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 23  طالبان مارے گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق بغددیس، غزنی اور میدان وردک میں فوجی آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 23 جنگجو ہلاک اور اہم کمانڈر سمیت 9 زخمی ہو گئے۔

افغان حکام کے مطابق سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں میں صوبہ بغددیس میں سترہ، غزنی اور میدان  میں چھ طالبان ہلاک ہوئے۔

دوسری جانب طالبان کی جانب سے ابھی تک کسی جنگجو کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی گئی۔

افغان فورسز کا فضائی حملہ، 35 طالبان جاں بحق

یاد رہے کہ مئی میں افغان فورسز کے فضائی حملے میں 35 طالبان جاں بحق ہو گئے تھے۔

افغان صوبوں پکتیکا اور پکتیا میں افغان فورسز نے طالبان پر فضائی حملہ کیا گیا تھا جس میں طالبان کے 35 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے تھے۔

کابل: طالبان اور افغان حکومت کے مابین جنگ بندی کا اعلان


متعلقہ خبریں