پنجاب میں کورونا وائرس کے 121 نئے کیسز رپورٹ

کراچی: کاروبار رات 8 بجے تک کھولنے کی اجازت مل گئی

فائل فوٹو


لاہور: محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے 121 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کوئی بھی شخص جاں بحق نہیں ہوا۔

ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 121 نئے کیسز کے ساتھ پنجاب میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 96 ہزار 178 ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں 27، شیخو پورہ میں 2 اور راولپنڈی میں کورونا کے 26 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ترجمان محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ میں کورونا وائرس کے 15، سیالکوٹ میں 3، منڈی بہاؤالدین میں 10، بہاولپور میں 2 اور سرگودھا میں ایک کیس رپورٹ ہوا۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے تفصیلات سے آگاہ کیا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملتان میں 3، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 4، ڈی جی خان میں ایک، فیصل آباد میں 4، اٹک، جہلم، چکوال، خوشاب، وہاڑی، چنیوٹ، جھنگ اور اوکاڑہ اور میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے 3 شہروں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

پنجاب میں  کورونا وائرس سے کوئی اموات نہیں ہوئی، صوبہ بھر میں اموات کی  کل تعداد 2 ہزار 188 ہے۔ پنجاب میں کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 91 ہزار 150 ہو چکی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے591 نئے کیسز اور4 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسزکی تعداد صرف10 ہزار 694 رہ گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران 24 ہزار 956 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور مجموعی طور پر کیے گئے ٹیسٹوں کی تعداد 24 لاکھ 39 ہزار858 ہو گئی ہے۔

ملک بھر میں کورونا سےمجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار235 ہوگئی ہے اور 2 لاکھ 75 ہزار 836 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے۔ پاکستان میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر2 لاکھ92ہزار 765 افراد متاثر ہوئے۔


متعلقہ خبریں