ایمن خان انسٹاگرام پر 70 لاکھ فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئیں


کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن خان نے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز کا اعزاز حاصل کر لیا۔

ایمن خان انسٹاگرام پر 70 لاکھ فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئیں ہیں۔

سجل علی انسٹاگرام پر 60 لاکھ فالوورز رکھنے والی چوتھی پاکستانی اداکارہ بن گئیں

ان کے علاوہ ماہرہ خان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 64 لاکھ ہے جب کہ ایمن خان کی بہن منال خان کو انسٹاگرام پر 58 لاکھ افراد فالو کر رہے ہیں۔

اداکاری اور خوبصورتی میں اپنی الگ پہچان رکھنے والی اداکارہ سجل علی کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد  64 لاکھ ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ایمن خان نے ماہرہ خان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی پاکستانی شخصیت کا اعزاز اپنے نام کر لیا تھا۔

بعدازاں  ایمن خان کی جانب سے ایک بیان سامنے آیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ماہرہ سے کوئی مقابلہ نہیں، وہ ماہرہ سے بہت پیار کرتی ہیں۔


متعلقہ خبریں