کراچی: کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی کی ایک فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق دھاگہ اور پلاسٹک کی فیکٹری میں صبح آگ لگی جس پر جلد ہی قابو پا لیا گیا تاہم کولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ہی نقصان کا تخمینہ لگایا جائے گا۔
فیکٹری میں لگی آگ پر فائر بریگیڈ کے چار گاڑیوں نے ریسکیو کا کام کیا۔
ایم ڈی واٹر بورڈ خالد شیخ کا کہنا تھا کہ ہائیڈرنٹ سے فائربریگیڈ کو پانی کی فراہمی جاری رہی اور ٹینکرز کے ذریعہ 25 ہزار گیلن پانی پہنچایا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آگ پر قابو پائے جانے تک فائر باؤزرز کو پانی کی فراہمی جاری رہے گی۔
گزشتہ ہفتے لانڈھی پروسیسنگ زون میں لگنے والی آگ پر 18 گھنٹے بعد قابو پایا گیا تھا۔
سول انتظامیہ کی درخواست پر پاک بحریہ کی ٹیم بھی لگی آگ پر قابو پانے کے لیے مصروفِ عمل تھی۔ پورٹ قاسم اتھارٹی کی گاڑیاں بھی آگ بجھانے کی کوشش میں سرگرداں رہیں۔
کراچی: ایف ٹی سی میں آتشزدگی، نیشنل بینک کے ریکارڈز کو نقصان
ہم نیوز کے مطابق گتے کی فیکٹری میں لگنے والی آگ نے بے قابو ہو کر ساتھ میں واقع کپڑے اور پلاسٹک کی فیکٹریوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔
متاثرہ عمارت کی چھت بھی گر گئی تھی جبکہ آگ نے عمارت کی دیواروں کوبھی نقصان پہنچانا شروع کردیا تھا۔ عمارت میں پھنسے دو مزدوروں کو بھی ریسکیو کرکے اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔
پاک بحریہ کے تین فائر ٹینڈرز، پروسیسنگ زون کی تین اور پورٹ قاسم کی دو گاڑیاں آگ بجھانے کے عمل میں مصروف رہیں۔