سندھ: کورونا سے مزید 22 افراد جاں بحق، 880 متاثر


کراچی: سندھ میں کورونا وائرس کے باعث مزید 22 افراد جاں بحق جبکہ صوبے میں عالمی وبا کے مزید 880 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 12 ہزار 118 ہو گئی ہے جبکہ وبا سے اموات کی مجموعی تعداد 1974 تک پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صوبے میں کورونا کے 526 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 72مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے 267 کیسز کراچی سے رپورٹ ہوئے ہیں، کراچی میں کورونا کیسز کی تعداد 81 ہزار874 ہو گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے کی عوام سے ایس او پیز پر عمل درآمد کی اپیل کی ہے۔


متعلقہ خبریں