پاکستان میں کورونا وائرس کے ایک ہزار 918 نئے کیسز رپورٹ


اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 5 ہزار 522 تک پہنچ گئی جبکہ 2 لاکھ 61 ہزار 917 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب تک کورونا وائرس کے ایک لاکھ 98 ہزار 509 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک ہزار 918 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مزید 47 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ملک بھر کے 733 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں۔ 2 ہزار 690 کورونا مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ 307 کورونا مریض وینٹی لیٹر پرزہیں۔ پاکستان میں کورونا مریضوں کےلیے 1825 وینٹی لیٹر دستیاب ہیں۔ بلوچستان اور آزادکشمیر میں کوئی کورونا مریض وینٹی لیٹر پرنہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں 14 فیصد سے زائد آبادی کورونا وبا سے متاثر

سندھ میں کورونا کےایک لاکھ 11 ہزار 238 کیسزرپورٹ ہو چکے ہیں۔ پنجاب میں 89 ہزار 465، خیبر پختونخوا میں 31 ہزار 669، بلوچستان میں 11 ہزار 405، اسلام آباد میں 14 ہزار 504، آزاد کشمیر میں ایک ہزار 840 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 796 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 67، سندھ میں ایک ہزار 952، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 130، اسلام آباد میں 157، بلوچستان میں 131، آزاد کشمیر میں 46 اور گلگت بلتستان میں 39 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں کوروناکےایکٹو کیسزکی تعداد70 ہزار 787 ہے۔ ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ 30شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ابتدا میں کیسز میں اضافے کی رفتار سست تھی لیکن اب اس میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔


متعلقہ خبریں