دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ختم ہونے کے بعد نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہیں۔
گیند بازوں میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز بدستور پہلے نمبر پر موجود جبکہ ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر انگلینڈ کے خلاف عمدہ کارکردگی دکھانے کے بعد دوسرے نمبر آ گئے ہیں۔
نیوزی لینڈ کے نیل ویگز تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ ٹاپ 10میں کوئی پاکستانی شامل نہیں، محمد عباس 12 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
اس کے علاوہ بیٹسمینوں میں آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ پہلے اور بھارت کے کپتان ویرات کوہلی دوسرے، آسٹریلیا کے مارنس لبوشین تیسرے، کیوی کپتان ولیم سن چوتھے اور پاکستان کے بابر اعظم پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
آئی سی سی رینکنگ: پاکستان ٹی20میں پہلی پوزیشن سے محروم
دوسری جانب آل راوَنڈر ز کی فہرست میں ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈرز پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ انگلینڈ کے بین اسٹوکس دوسرے، بھارت کے رویندر جڈیجا تیسرے، آسٹریلیا کے مچ اسٹارک چوتھے جبکہ بھارت کے روی چندر ایشون پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
ٹیموں میں آسٹریلیا پہلے، نیوزی لینڈ دوسرے، بھارت تیسرے، انگلینڈ چوتھے، سری لنکا پانچویں، جنوبی افریقہ چھٹے جبکہ پاکستان ساتویں نمبر پر موجود ہے۔