اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے اعتراف کیا ہے کہ حزب اختلاف کو عدم اعتماد کی تحریک لانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے ہم نیوز کے پروگرام صبح سے آگے میں بات کرتے ہونے اس بات کا اعتراف کیا کہ
وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی مشکل ہے۔ تحریک عدم اعتماد پر حکومت مختلف ہتھکنڈے استعمال کرسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی رائے شماری خفیہ نہیں ہو گی جبکہ حزب اختلاف کو عدم اعتماد کی تحریک لانے میں مشکلات کا سامنا بھی ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت کے پاس قومی احتساب بیورو (نیب) کا ادارہ موجود ہے اور وہ جس پر چاہے الزامات عائد کر دیتی ہے۔حکومت حزب اختلاف کے اراکین پر منشیات کے الزامات عائد کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت تباہ ہو گئی ہے جبکہ کورونا چیلنج کے علاوہ تیزی سے بڑھتی مہنگائی کا بھی سامنا ہے۔ اس وقت حزب اختلاف پر حکومت کے خلاف میدان میں آنے کا شدید دباوَ ہے۔
یہ بھی پڑھیں عمران خان کا وزیراعظم رہنا ہر پاکستانی کی زندگی کیلئے خطرہ ہے، بلاول
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ صدر مسلم لیگ ن پاکستان شہباز شریف بھر پور طرح سے قاءد حزب اختلاف کا کردار ادا کر رہے ہیں اور حزب اختلاف پہلے کی طرح متحد ہے۔