مریم نواز لندن جانے کیلئے بیک ڈور رابطے کر رہی ہیں، فیصل واوڈا



اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مریم نواز لندن جانے کیلئے بیک ڈور رابطے کر رہی ہیں انہیں ایئرپورٹ جا کر روکنا پڑا تو بھی روکیں گے۔

ہم نیوز کے پروگرام ’پاکستان ٹونائٹ‘ میں میزبان ثمر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،جس نے پیسہ لوٹا ہے وہ واپس کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی دونوں پارٹیاں نیب کیسز سے بچنے کیلئے ڈرامہ کر رہی ہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیراعظم کے ویژن پر نہ چلنے والا وزیر فارغ ہو گا۔ عمران خان کابینہ میں تبدیلیاں کرتے رہیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نےاسٹیٹ بینک سےکوئی قرضہ نہیں لیا، عمران خان کےمخالفین بھی ان پر بےایمانی کا الزام نہیں لگا سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ملک سے بھاگا تو اسے بھی لیڈرنہیں مانوں گا، ایم این ایز کو ڈویلپمنٹ فنڈزدیناغلط نہیں لیکن شفافیت ہونی چاہیے۔


متعلقہ خبریں