شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ مسترد کردیا

شہباز شریف کی اپوزیشن اراکین کو عشائیے کی دعوت

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت تیل کی قیمتوں میں کیا جانے والا ظالمانہ اضافہ واپس لے۔

بلاول بھٹو: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد

ہم نیوز کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیے جانے والے فیصلے پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اس وقت کیا گیا جب ملک میں قلت ہے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف نے انتہائی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی سرپرستی میں پٹرول مافیا کو عوام کو لوٹنے کا لائسنس دیا گیا ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت مافیاز کی سب سے بڑی حمایتی ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے قوم کے ساتھ گھناؤنا کھیل کھیلا ہے۔

حکومت نے پٹرول 25 روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا

سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ جب پٹرول کی قیمت 75 روپے کی تو وہ مارکیٹ سے غائب ہو گیا اور کوئی خرید نہیں سکا۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کے عوام کی بہتری اور احساس کے دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مہنگائی کا سونامی غریبوں کو کھا جائے گا۔

آل سٹی تاجر اتحاد نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا

ن لیگ کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کرکے حکومت نے بجٹ سے پہلے ہی منی بجٹ دے دیا ہے۔


متعلقہ خبریں