سندھ کی جیلوں میں 1،464 قیدیوں میں کورونا کی تصدیق

Prison

فوٹو: فائل


کراچی: کراچی سمیت سندھ بھر کی جیلوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ قیدیوں کی تعداد 1500 کے قریب پہنچ گئی۔

محکمہ صحت سندھ کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ کی جیلوں میں 1464 قیدیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

ہم نیوز کے موصول ہونے والے اعدادو شمار کے مطابق سینٹرل جیل کراچی کے قیدیوں میں سب سے زیادہ 1293 کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔ کراچی کی سینٹرل جیل میں ایک قیدی کی موت بھی رپورٹ ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے 3 ہزار سے زائد اموات، کیسز 1 لاکھ 60 ہزار سے بڑھ گئے 

تازہ اعدادو شمار کے مطابق سینٹرل جیل کراچی کے 27 فیصد قیدیوں میں کورونا وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے اعداد و شمار کے مطابق دوسرے نمبر پر سکھر کی جیل میں سب سے زیادہ 92 قیدیوں میں کورونا مثبت پایا گیا ہے۔ بدین جیل میں 32 ، ٹھٹہ جیل میں 13 جبکہ لاڑکانہ کی جیل میں 12 قیدیوں میں کورونا وائرس مثبت پایا گیا ہے۔

ہم نیوز کے موصول ہونے والے اعدادو شمار کے مطابق سندھ بھر کی جیلوں میں اب تک 7287 قیدیوں کے کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے اعداد و شمار کے مطابق 1432 قیدی اس وقت آئسولیشن میں موجود ہیں۔کورونا وائرس سے متاثرہ 31 قیدی اب تک صحتیاب ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 48 افراد  جاں بحق ہوئے ہیں۔

اس سے قبل وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  نے کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 964 ہوگئی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ  کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں 2286 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 62 ہزار 269 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر زراعت گلگت بلتستان حاجی جانباز خان کورونا سے انتقال کر گئے

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران 1395 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 49 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ کراچی میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 49 ہزار630 ہوگئی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سبب 118 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 3 ہزار 93 ہو گئی ہے۔

ملک بھر سے کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 358 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 60 ہزار 118 ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں