لگتا ہے ممبران کی بڑی تعداد بیمار ہو جائیگی، فواد چودھری کا خدشہ


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ جس طرح معاملات ہاتھ سے نکل رہے ہیں اس سے لگتا ہے کہ بہت بڑی تعداد ممبران کی بیمار ہو جائے گی۔

سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی میں کورونا وائرس کی تشخیص

ہم نیوز کے مطابق اس خدشے کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ ایک پیغام میں کیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جب میں نے ویڈیو سیشن کی تجویز دی تو مسلم لیگ کی لیڈر شپ نے اسے سختی سے مسترد کردیا۔

ڈی سی اسلام آباد کے پلازما عطیہ کرنے سے متعلق بیان پر فواد چودھری کی تنقید

انہوں نے کہا کہ اب وہ تمام لیڈرز نہ صرف خود کورونا کا شکار ہیں بلکہ معاملات جس طرح ہاتھ سے نکل رہے ہیں اس سے لگتا ہے کہ بہت بڑی تعداد ممبران کی بیمار ہو جائے گی۔

ن لیگی رہنما احسن اقبال کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ رہنماؤں کو عوام کو گمراہ نہیں صحیح راستہ دکھانا چاہیے۔


متعلقہ خبریں