عدنان صدیقی نے ’ ولورین ‘ کا روپ دھار لیا


کراچی: پاکستان کے معروف اداکار عدنان صدیقی کو ان کے بچوں نے ایکس مین کے کردار ’ ولورین ‘ کا روپ دے دیا۔

تصاویر شیئرنگ کی ایپ انسٹاگرام پر انہوں نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ بچوں کے ساتھ وقت گزارنے کا یہ بہترین وقت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کیوں نہ ہم بچوں کو اپنی تخلیقی صلاحیت خود پر آزمانے کا موقع دیں؟۔ انہوں نے کہا کہ دیکھیں میرے بیٹے ماسٹر زید نے مجھے ولورین کا روپ دے کر ڈائریکشن، اسٹائلینگ، اور فوٹوگرافی کی فیلڈ میں ڈیبیو کر لیا ہے۔


متعلقہ خبریں