شور بھی کینسر کا سبب بن سکتا ہے



جرمن سائنسدانوں کی تحقیق کے مطابق  سڑکوں اور ائیرپورٹس سے آنے والی تیز آوازیں بلڈ پریشر میں اضافے اور کینسر کا سبب بن سکتی ہیں۔

شور کی وجہ سے ڈی این اے کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے اور برین ٹیومر ہونے کا خدشہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ ماہرین نے چوہوں پر کی جانے والی ریسرچ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب چوہوں کو چار روز تک جہاز کے اڑنے کی آواز سنائی گئی تو ان کے بلڈ پریشر میں اضافہ ہو گیا۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ بلڈ پریشر بڑھنے سے کینسر ہونے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔ اس تحقیق کو رواں ہفتے امریکہ میں ہیلتھ کانفرنس میں پیش کیا جانا تھا جو کوویڈ 19 کے وبا کی وجہ سے منسوخ ہوگئی۔

محققین اب اس خطرے سے دوچار لوگوں کے لئے بہتر تحفظ کے لئے مطالبہ کررہے ہیں۔ صرف چار دن چوہوں کو جہازوں کی آواز سنانے سے ان کے بلڈپریشر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ ذہنی تناؤ میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

شور کی آلودگی کو دیگر بیمارہوں سے بھی جوڑا جاتا ہے تاہم نئی تحقیق شور سے پیدا ہونے والی بیماریوں کو سمجھنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ یہ تحقیق ابھی تک جانوروں کے بارے میں ایک مشاہداتی مطالعہ ہے اور یہ نتیجہ اخذ نہیں کیا گیا کہ کس طرح اونچی آواز صحت پر اثرانداز ہوتی ہے۔


متعلقہ خبریں