سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد5695 ہوگئی، 100افرادجاں بحق



کراچی: سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد5695 ہوگئی ہے جب کہ 100 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

سندھ میں 24 گھنٹو ں کے دوران کورونا وائرس کے 404 کیسز رپورٹ ہوئے اور8 مریض کورونا سےانتقال کرگئے۔

گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 200 مریض صحت یاب ہوئے اور مزید 3729 کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے۔

سندھ میں اب تک کورونا کے 51790 ٹیسٹ کیے گئے ہیں سندھ میں ہلاکتوں کا تناسب 11 فیصد ہے اور صحت یاب ہونے کا تناسب20.5 فیصد ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبے میں1161 مریض صحت یاب ہوئے اور 4426 مریض زیرعلاج ہیں۔ کورونا کے 3187 مریض گھروں میں آئیسولیٹ ہیں۔ 762مریض آئیسولیشن مراکز اور 477 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

کورونا کے36 مریضوں کی حالت تشویشناک اور18 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ کراچی میں کورونا کے 332 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ضلع جنوبی کراچی میں 113اورضلع شرقی میں 100 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ضلع وسطی میں 39، ضلع غربی میں 26 اور کورنگی میں 37نئے۔ ملیر میں کورونا وائرس کے 17 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

سندھ کے دیگر شہروں میں نئے کیسز کی تعداد 72 ہے۔ سکھر میں 14، لاڑکانہ اور خیرپور میں 13 ،13کیسزرپورٹ ہوئے۔ شہید بینظیرآباد اور شکارپور میں7،7 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کراچی میں کورونا وائرس کےمریضوں کی مجموعی تعداد4ہزار114ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈکنٹرول سینٹر کے مطابق پنجاب5827، خیبرپختونخوا 2,160، بلوچستان 915، اسلام آباد 297، آزاد کشمیر 65 اورگلگت بلتستان میں 330 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ پاکستان میں کورونا سے مجموعی طور پر327 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور14885 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سےسب سے زیادہ 114 اموات ہوئی ہیں۔ پنجاب میں 100، بلوچستان 14، اسلام آباد 04 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے۔


متعلقہ خبریں