پاکستان میں کورونا وائرس سے 312 اموات، 14ہزار 612متاثر


اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 312 ہو گئی، جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 14 ہزار 612 تک پہنچ گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ  تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 533 کیسز اور 11 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے اب تک سب سے زیادہ 5 ہزار730 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ 5,291، خیبرپختونخوا 1,984، بلوچستان 915، اسلام آباد 297، آزاد کشمیر 65 اورگلگت بلتستان میں 330 افراد میں وائرس کی تصدیق ہے۔

پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے 3 ہزار 233 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سےسب سے زیادہ 104 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 92، پنجاب میں 95، بلوچستان 14، اسلام آباد 04 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے۔

کورونا وائرس سے متاثرہ 78 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک بھر میں اب تک کورونا کے 1 لاکھ 57 ہزار 223  ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں جاری جزوی لاک ڈاون میں نرمی کردی گئی ہے اور برآمدی صنعت کو مکمل کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: ڈاکٹرز اور طبی عملہ کورونا کا شکار ہونے لگا

پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم کرنے کیلئے عوام اجتماعات پر پابندی لگائی گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے مساجد میں زیادہ سے زیادہ پانچ افراد کو نماز پڑھنے کی اجازت دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں