واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اظہار ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس پر چین سے خوش نہیں ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو لنگڑا قرار دے دیا
ہم نیوز نے عالمی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا ٹاسک فورس کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نظر نہ آنے والے دشمن نے ہم سے ہزاروں پیارے چھین لیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپنی معیشت کو بہتر طور پر برقرار رکھنا ضروری ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ تمام ریاستوں کو محفوظ طریقے سے کھولنا چاہتے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ لاکھوں کی تعداد میں حفاظتی ماسک ریاستوں کو بجھوا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ درست وقت پر سرحدیں بند کرنے سے فائدہ ہوا۔
امریکی صدرنے دعویٰ کیا کہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ چین سے کورونا وائرس پر خوش نہیں ہیں۔
یکم مئی سے پہلے ہی لاک ڈاون ختم کر دیا جائے گا، امریکی صدر
ہم نیوز کے مطابق امریکی صدرکا کہنا تھا کہ ریاستیں کھولنے کے لیے گورنروں پر انحصار کررہے ہیں اور تمام ریاستوں کی صورتحال ایک دوسرے سے قطعی مختلف ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں کہا کہ کورونا ٹیسٹ کرانے کی استعداد بڑھا رہے ہیں۔
عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جنرل فلن کے ساتھ جو ہوا وہ کبھی نہیں ہونا چاہیے تھا۔
ہم نیوز کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے واضح طور پر کہا کہ صدارتی انتخابات کی تاریخ بدلنے کا کبھی نہیں سوچا۔
وزیراعظم عمران خان، امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز خود کو نکتہ چینی کا نشانہ بنانے پر امریکی ذرائع ابلاغ کو لنگڑا قرار دے دیا تھا۔