لندن: عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں 2 لاکھ 10 ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ30 لاکھ 45 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد میں سے 9 لاکھ 16 ہزار 205 صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
امریکہ میں کورنا وائرس سے مزید 777 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد امریکہ میں اموات کی تعداد 56 ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں۔
امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 99 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار 800 سے زائد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: پاکستان میں 281 اموات، 13ہزار 328 متاثر
اسپین میں بھی گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 331 افراد کی اموات کے بعد اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 23 ہزار500 سے تجاوز کر گئی اور متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 29 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
اٹلی میں کورونا وائرس نے مزید 333 افراد کی جان لے لی جہاں اب تک ہونے والی اموات 26 ہزار 900 سے زائد ہو گئیں۔
فرانس میں بھی کورونا نے مزید 437 افراد کی جان لے لی۔ فرانس میں مرنے والوں کی تعداد 23 ہزار 200 سے بڑھ گئیں اور متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 65 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
جرمنی میں بھی کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 45 افراد جان کی بازی ہار گئے اور اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 6 ہزار 21 سے بڑھ گئیں۔
برطانیہ میں کورونا سے مزید 360 افراد کی موت کے بعد اب تک مرنے والوں کی تعداد 21 ہزار 90 سے تجاوز کر گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 57 ہزار سے زائد ہے۔
یہ بھی پڑھیں برطانیہ: کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 20 ہزار سے بڑھ گئی
ترکی میں بھی کورونا کے وار جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 95 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 2 ہزار 900 سے تجاوز کر گئی۔
ایران میں کورونا سے اب تک 91 ہزار447 افراد متاثر ہوئے اور ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار 800 سے بڑھ گئی ہے۔