اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے 80 فیصد کیسز مقامی منتقلی کے ہیں۔
کورونا کے حوالے سے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ این ڈی ایم اے اسپتالوں کو براہ راست سامان پہنچا رہی ہے،ان کی ویب سائٹ پرسپلائی سیکشن میں تمام تفصیلات موجود ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیسٹنگ کی صلاحیت کومزید بڑھا رہے ہیں، پاکستان میں ایک لاکھ 44 ہزار 365 ٹیسٹ کر چکےہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں کورونا کے12 ہزار 723 کنفرم مریض ہیں،گزشتہ 24گھنٹےمیں 783 نئےکیسزسامنےآئے،ملک بھر میں 2866 افراد کورونا سےصحت یاب ہو چکےہیں۔
معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے16اموات ہوئیں،اب تک 269 افراد کورونا سےجاں بحق ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 281 ہو گئی، جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 13 ہزار 323 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 605 کیسز اور12 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
پنجاب میں کورونا کے 5 ہزار446 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ 4,615، خیبرپختونخوا 1,864، بلوچستان 781، اسلام آباد 245، آزاد کشمیر 59 اورگلگت بلتستان میں 318 افراد میں وائرس کی تصدیق ہے۔ پاکستان میں اب تک 2 ہزار 936 مریض صحت یاب ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: دنیامیں کوروناکیسزکی تعداد27لاکھ15ہزار سے بڑھ گئی
خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سےسب سے زیادہ 98 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 81، پنجاب میں 83، بلوچستان 13، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3،3 افراد جاں بحق ہوئے۔
پاکستان میں کورونا وائرس سے 2,936 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثرہ 78 افراد ک