پاک فوج قومی اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گی، آرمی چیف



راولپنڈی:  پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج قومی اداروں کےساتھ  بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا دورہ کیا جہاں انہیں  کورونا وائرس سے پیدا ہوانے والی صورتحال اور نیشنل کمانڈ کے فیصلوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نےاین سی اوسی کی اب تک کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے کہا کہ سول، ملٹری مربوط روابط کیلئےاین سی اوسی کا کردارلائق تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج رمضان میں دوسرے اداروں کے ساتھ سے مل کر عوام کو ہرممکن سہولت فراہم کرے گی۔

آرمی چیف کو وبا کےپاکستان میں متوقع پھیلاوَ کوروکنے کیلئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وبا کےاقتصادی،صحت اورسماجی اثرات کا جائزہ ضروری ہے۔


متعلقہ خبریں