اسلام آباد: وزیر اعظم نے فوکل پرسن ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے وہ عمران خان کو اپنا کورونا ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیں گے۔
ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اس سے قبل ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے وزیراعظم سے ملاقات کی تھی، جن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
خیال رہے کہ فیصل ایدھی نے چند دن قبل اسلام آباد میں وزیراعظم سے ملاقات کر کے انہیں کورونا ریلیف فنڈ کے لیے ایک کروڑ کا چیک پیش کیا تھا۔
مزید پڑھیں: سماجی کارکن فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ وزیراعظم کابینہ میٹنگ میں مصروف ہیں اور جب وہ فارغ ہونگے ان سے ملاقات کر کے انہیں کورونا ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دیں گے۔